Traditional
Hina Nasrullah & Amanat Ali - Chaa Rahi Kali Ghata (Urdu Version)
چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا
سن ری کویل بانوری تو
سن ری کویل بانوری تو کیوں ملہار گائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے

سنو نا، سنو نا
دل کی تو زباں نہیں مگر یہ بولتا ہے تم سے جو
پوچھ لو، پوچھو نا
یہ دھڑکنوں میں کیا چھپا رہا ہے آ کے خود ہی جان لو
میں کیسے کروں بیاں کہ درمیاں حجاب ہیں
کہ میری پیہو پیہو میں درد بے حساب ہیں
میں کیسے کروں بیاں کہ درمیاں حجاب ہیں
کہ میری پیہو پیہو میں درد بے حساب ہیں

اے پپیہا آ ادھر میں بھی سراپا درد ہوں
آم پر کیوں جم رہا ہے میں بھی تو ایسی زرد ہوں
اے پپیہا آ ادھر میں بھی سراپا درد ہوں
آم پر کیوں جم رہا ہے میں بھی تو ایسی زرد ہوں
فرق اتنا ہے کہ اس میں
فرق اتنا ہے کہ اس میں رس ہے مجھ میں ہائے ہے

چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا
سارے آزاروں سے بڑھ کر عشق کا آزار ہے
آفتوں میں جان و دل کا ڈالنا بیکار ہے
بے وفا سے دل لگا کر
بے وفا سے دل لگا کر کیا کوئی پھل پائے ہے
چھا رہی
اے پپیہا چپ خدا کے واسطے تو ہو ذرا
رات آدھی ہو چکی ہے اب تجھے کیا ہو گیا
اے پپیہا چپ خدا کے واسطے تو ہو ذرا
رات آدھی ہو چکی ہے اب تجھے کیا ہو گیا
تیری پی پی سے پپیہا
تیری پی پی سے پپیہا پی مجھے یاد آئے ہے

چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
میں کیسے کروں بیاں کہ درمیاں حجاب ہیں
کہ میری پیہو پیہو میں درد بے حساب ہیں
میں کیسے کروں بیاں کہ درمیاں حجاب ہیں
کہ میری پیہو پیہو میں درد بے حساب ہیں
میں کیسے کروں بیاں کہ درمیاں حجاب ہیں
کہ میری پیہو پیہو میں درد بے حساب ہیں

چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا لہرائے ہے
چھا رہی کالی گھٹا جیا مورا