Genius Translations
Jagjit Singh - Pyaar Ka Pehla Khat (اردو ترجمعہ)
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتا ہے
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
جسم کی بات نہیں تھی اُن کے دل تک جانا تھا
لمبی دوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوری
لاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
ہم نے علاجِ زخمِ دل تو ڈھونڈ لیا لیکن
گہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے