Talha Anjum
Ye Dunya
چہرے بدلتے جائیں گے
چلتی جائے گی
چلتی جائے گی
یہ دنیا
رُکتی ہے کہاں کسی کے بھی لئے؟

چہرے بدلتے رہے
زندگی ویسے ہی چلتی رہی
دنیا بدلتی ہے فطرتاً
اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں
پلتی رہی دل میں اداسی
اندھیروں سے لے کے روشنی تک
خامیوں سے خاموشیوں تک
ہوش سے لے کے مدہوشیوں تک

افسوس نہیں کہ افسانے لکھے
وہ افسانے مبنی افسردگی پر
خدا، تُو دیتا ہے بے حساب
میرے درد میں تھوڑی تو کمی کر
کھلیں نہ کیوں یہاں اب وہ گالب
کیوں رہی بہار کی کمی بس؟
قسمت ہمارے ہی ہاتھ میں
اُس پہ اختیار کی ہے کمی بس

وہ لوگ بھی گزر گئے
وہ گھر بھی جل چکے
وہاں اب کچھ نہیں
وہاں سے اب گرد اٹھے
زخم تو بھریں گے دوست
وقت کے مرہم میں شِفا ہے
پر وقت بے رحم ہے دوست
وہ کب کسی کے لئے رُکا ہے؟
جھکے نہ سر
پھیلیں نہ ہاتھ
ہماری اب بس یہی دعا ہے
کبھی کبھی آئے سوچ
جو ہوا وہ ٹھیک ہی ہوا ہے
صبر سے سبق جو ملے ہیں
صبر سے اب میری صلح ہے
کہ کوئی نہیں اگر تیر
تو میری جان، خدا ہے

چہرے بدلتے جائیں گے
چلتی جائے گی
چلتی جائے گی
یہ دنیا
رُکتی ہے کہاں کسی کے بھی لئے؟
کسی کے بھی لئے؟

ایک منٹ رکیں، میرا wait کر
Okay then شفیع بھائی, "Take 1"
کہا سنا معاف کیجئے گا
شالیمار گارڈن میں ساڑھے پانچ بجے
میرا شوٹ کے لئے hair and make-up
جلدی میرے shades لا
لیکن پہلے check the parameter
گانوں کے بڑھتے decibels
چیک پہ بڑھتے decimal
It's incredible!
میں عصمت چغتائی
کیسے قسمت کھل آئی
I think about this at night
جیویں بارشاں دے weather دا Marshall Mathers
میرا animalistic instinct
Mad magician یا mathematician?
I never take second position
I am getting ballistic, cataclysmic
بالکل اصلی
لکھوں meticulously
لفظ میرے medicinal سے
لوو کیا میں نے قلم سے
سچ بولا میں نے قسم سے
رنگ دیکھو کیسے بدلتے دکھائی دیتے ہیں سب
کرتے قبضے
باتیں پکی، وعدے کچے
I've had enough of it, but I keep on going
Got no option, but to keep flowing
Keep the toxic outta' my zone
رکھیں تشریف اپنی off of my throne
But before I got to go, let me tell you this
One thing I need you to know
If you ever need a friend, you can call my phone
'Cause you are not alone
You are not alone
You are not alone
شہروں میں گھوموں
میں ڈھونڈوں کیا؟
شہروں میں گھوموں
بے وجہ
سب کچھ میں کہہ دوں
دل میں ہے کیا؟
سب کچھ میں کہہ دوں
بے وجہ
سب کچھ میں کہہ دوں
چہرے بدلتے رہے
ہم اسی شہر میں چلتے رہے
سب کچھ میں کہہ دوں
گھر تھا ویراں میرا
اور ہم اکیلے ہی جلتے رہے

ڈھلے شام اور دن چڑھے
چلو روشنی کی سمت چلیں
اپنی ذات پہ یقین میرا
عزائم ہی مجھے عظیم کریں
حکیم ہے قلم علیل کے لیے
کہنے کو تیرے رفیق تو ہیں
پھر پیٹھ پیچھے کیوں یہ حریف بنے؟
عجیب یہ!

چہرے بدلتے جائیں گے
چلتی جائے گی
چلتی جائے گی
یہ دنیا
رُکتی کہاں کسی کے بھی لئے؟
کسی کے بھی لئے؟
کہ کوئی نہیں اگر تیرا
تو میری جان، خدا ہے
'Cause you are not alone
کہ کوئی نہیں اگر تیرا
تو میری جان، خدا ہے
'Cause you are not alone
دنیا
You are not alone
کہ کوئی نہیں اگر تیرا
تو میری جان، خدا ہے